انڈیا اتحاد حکومت کو باہر سے حمایت ہوگی:ممتا بنرجی – Siasat Daily


کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ترنمول کانگریس حکومت کا حصہ بننے کے بجائے باہر سے حمایت کرے گی ۔ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کو ہگلی ضلع ہیڈکوارٹر چنچورا میں ترنمول کانگریس کے امیدوار رچنا بنرجی کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت مرکز میں بنے گی اور ہم باہر سے ہر طرح کی مدد کریں گے ۔ تاکہ بنگال میں میری ماں اور بہنوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، 100 دن کے کام میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ممتا بنرجی کی باہر سے حمایت کو لے کر سیاسی حلقوں میں بات چیت شروع ہو گئی ہے ۔ ماضی میں بائیں بازو کی مختلف جماعتوں نے ، بشمول بنگال کی سابق حکمراں جماعت، سی پی ایم، نے کابینہ میں شامل ہوئے بغیر مرکز میں پہلی یو پی اے حکومت (منموہن سنگھ کی قیادت میں) کی حمایت کی تھی۔ دوسری طرف ممتا اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس ماضی میں کئی مرتبہ براہ راست مرکزی حکومت میں شامل ہو چکی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top