بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سمیت 3 رٹ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، رؤف حسن


راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 3 رٹ پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرنےکی ہدایت کی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری تنصیبات پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی سے متعلق ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی خاتون رہنماریحانہ ڈار سیالکوٹ سے گرفتار

رؤف حسن نے کہا کہ دوسری پٹیشن 9 مئی کو 16 کارکنوں کے قتل سے متعلق ہے جبکہ تیسری پٹیشن سابق نگراں وزیراعظم کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق دائر کی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی نشاندہی کی ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کےلیے بھی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top