جلالپوربھٹیاں پاسکو سنٹرمیں غیرمعیاری اور خراب گندم خریدے جانے کا انکشاف


جلالپوربھٹیاں (نیوزڈیسک)جلالپوربھٹیاں پاسکو سنٹرکے حکام کا دیگر اضلاع سے آئے کسانوں سے غیر معیاری اور خراب گندم خریدنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں پاسکو سنٹرکے حکام انتظامیہ کی ملی بھگت سے دیگر اضلاع سے آئی گندی اور خراب گندم خرید رہے ہیں ۔

ٹرک پاسکو سنٹر جلالپور بھٹیاں کےانچارج کی نگرانی میں لوڈنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف مقامی کسان اپنی گندم بیچنے کے ئے خوارہورہے ہیں۔

کسانوں کے مطابق وہ جب بھی باردانہ لینے جاتے ہیں پاسکو حکام ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں اور باردانہ فراہم نہیں کیاجاتا۔

مقامی کسانوں کے مطابق انہوں نے متعدد بار پاسکو حکام کی منت سماجت بھی کی کہ انہیں باردانہ دیا جائے تاکہ وہ اپنی گندم پاسکو سنٹر تک پہنچا سکیں۔

کسانوں نے بتایاکہ ان کی گندم کھلے آسمان تلے پڑی خراب ہورہی ہے مفر پاسکو حکام ٹس سے مس نہیںہورہے ہیں اور نہ ہی باردانہ دینے کی کوئی یقین دھانی کرائی جاتی ہے ۔

دوسری جانب اس تمام واقعے پر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ابھی تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس جانبداری کا کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا اور نہ ہی پاسکو حکام کو اس حوالے سے کوئی تنبیہ کی گئی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top