راجیو کمار لولی عآپ میں شامل – Siasat Daily


لدھیانہ: پنجاب آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے سابق صدر راجیو کمار لولی منگل کو عام آدمی پارٹی (عآپ) میں شامل ہو گئے ۔ وزیر اعلی بھگونت مان نے لولی کا عام آدمی پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ قابل ذکر ہے کہ لولی کے والد آنجہانی بابو اجیت کمار 1962 سے 1967 تک آر پی آئی پارٹی کے سدھوان بیٹ اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے تھے ، جب کہ لولی آزاد سماج پارٹی (کانشی رام ) کے سابق ریاستی صدر، امبیڈکر نویووک دل کے سرپرست، گرو روی داس سبھا کے پردھان ، مالوا کلچرل فورم پنجاب کے صدر پروفیسر موہن سنگھ میموریل فاونڈیشن کے صدر اور ڈاکٹر اے وی ایم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر بھی ہیں۔ اس موقع پر راجیو کمار لولی نے کہا کہ ملک اور آئین کے تحفظ کے لیے عام آدمی پارٹی کی طرف سے کی جا رہی کوششوں سے متاثر ہو کر انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا آئین درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سمیت اقلیتی برادریوں کے مفادات کا تحفظ کر سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top