سٹرانگ رومز میں ای وی ایم سیلSKICC


 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//لوک سبھا انتخابات2024 کے چوتھے مرحلے کے تحت سرینگر پارلیمانی حلقہ میں 13 مئی کو کامیابی کے ساتھ پولنگ ختم ہونے کے بعد، حلقہ کے 18 اسمبلی حلقوں میں استعمال ہونے والی تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم)کو ایس کے آئی سی سی( سنتور ہوٹل) میں تین دائروں والی حفاظتی حصار میںمقررہ سٹرانگ رومز میں رکھا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر(آر او)، سرینگر پارلیمانی حلقہ، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے سرینگر کے پی سی کے جنرل آبزرور مکل کمار کی موجودگی میں سخت نگرانی میں سٹرانگ رومز کو سیل کر دیا۔اس موقع پر تمام 18 اسمبلی حلقوں کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر اوز)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے/ مقابلہ کرنے والے امیدوار اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی)کی ہدایت کے مطابق، پوری کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ اس جگہ پر نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے اسٹرانگ رومز کے اندر اور باہر ہر ایک جگہ پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔قبل ازیں سرینگر پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر مکل کمار نے جنرل آبزرور کی موجودگی میں لوک سبھا سیٹ پر پولنگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد فارم-17A اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔

 



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top