عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کیبوتلیں تقسیم کی جائیں گی – Siasat Daily


ریاض: مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں میں آب زمزم کی فراہمی کو مستقل بنانے کیلئے ’الزمازمہ‘ کمپنی کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد فیلڈ سرویس کے معیار کو بہتر بنانا اور عازمین کے مملکت آتے ہی ان کی تواضع زم زم سے کرنا ہے۔کمپنی کے بورڈ کے رکن ڈاکٹر یاسر بن سلیمان شوشو نے بتایا کہ منعقد کی جانے والی ورکشاپس کے ذریعہ کارکنوں کو مکہ شہر کے اندر اور عازمین کی آمد کے پوائنٹس پرتعینات کرنا ہے تاکہ وہ عازمین کا استقبال کرتے ہوئے انہیں زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں۔ یاسر کہا کہ ’اس سال ہمارا ہدف ہیکہ عازمین میں حج سیزن کے دوران 40 ملین زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں۔ اس حساب سے ہر ایک حاجی کو 22 بوتلیں تقسیم کی جائیں گی‘۔ کمپنی کے دوسرے یونٹ کے ذمہ عازمین کی رہائشی عمارتوں میں آب زم زم کی مستقل بنیاد پرفراہمی کا کام ہوگا جس کی نگرانی کیلئے سوپروائزرس ہوں گے جو اس کے ذمہ دار ہوں گے کہ عمارت میں زم زم کی فراہمی منقطع نہ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top