محکمہ موسمیات نے پھر بارشوں کی پیشنگوئی کر دی – Pakistan News International



اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم دوپہر /شام خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب شمالی/وسطی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ اورقلات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ:تھر پارکر( چھاچھرو 23، اسلام کوٹ06) اوربلوچستان: قلات میں 03 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 49، جیکب آباد 47، سکھر، روہڑی، موہنجو داڑو، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور ڈی جی خان میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top