مرکزمیں 4جون کو انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی


 یواین آئی

حیدرآباد//کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ غریبوں کو دستور سے ہی مضبوط طاقت ملی ہے۔اس دستورکوبنانے میں عظیم دانشوروں نے برسوں کام کیا اورملک کو اپنادستوردیا تاہم بی جے پی اس دستور کوبدلنا چاہتی ہے۔تعلیم،ملازمت کے مواقع اور ووٹ کا حق یہ تمام ہمیں دستور سے ملا ہے تاہم بی جے پی اورآرایس ایس اس دستور کو ہی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے ضلع میدک کے نرساپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا کہ 4 جون کو مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔راہل گاندھی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دستور ہند نے ملک کے تمام کمزورطبقات اورغریبوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top