مودی حکومت عوام کو راشن دے کر خود کو ’راجہ‘ اور عوام کو ’غلام‘ سمجھنے لگی ہے: کانگریس – Siasat Daily


نئی دہلی : اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس نے کہاہے کہ مودی حکومت عوام کو راشن دے کر خود کو راجہ اور عوام کو غلام سمجھنے لگی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ملک کے غریبوں کی کھانے کی ضرورت پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہی یہ ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ لیکن مودی حکومت عوام کو راشن دے کر خود کو راجہ اور عوام کو غلام سمجھنے لگی ہے۔اس پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ایک طرف نریندر مودی عوام کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیںجبکہ دوسری طرف ان کے غنڈے اناج کے لیے غریب عوام پر تشدد کررہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top