میٹرک بورڈ کراچی بے بس؛ ایک اور پرچہ امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل – Daily Qudrat










میٹرک بورڈ کراچی بے بس؛ ایک اور پرچہ امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل – Daily Qudrat























ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت کے تحت نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کے پانچویں روز بھی نقل مافیا اپنی سرگرمیوں میں بے خوف مصروف ہے اور واٹس ایپ کے ذریعے پرچہ امتحان سے قبل جاری کرنے کے ساتھ حل شدہ پرچہ بھی سوشل میڈیا پر پھیل گیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بورڈ انتظامیہ اور متعلقہ عملہ نقل مافیا کے سامنے بے بس ہے .

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میٹرک بورڈ انتظامیہ کونقل مافیا نے چاروں شانے چت کردیا اور حل شدہ پرچہ حسب معمول امتحان شروع ہونے سے قبل جوابات سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا . سالانہ امتحانات کے چوتھے روزصبح میں ہونے والا دسویں جماعت کا انگریزی لازمی کا پرچہ نقل مافیا نے امتحان شروع ہونے سے آدھے گھنٹہ پہلے سے واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کردیا تھا جب کہ متعدد سینٹرز میں پرچہ لیک کرنے کے پیسے وصول کیے گئے .

علاوہ ازیں کل (جمعہ کے روز) بورڈ کے شکایتی سیل میں افسران اور ویجیلنس ٹیم نے 147 کیسز رپورٹ کیے تھے جن میں 6موبائل فون بھی شامل ہیں جب کہ اصل امیدوار کی جگہ 4فرد بھی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے .

. .









Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top