وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم – Daily Qudrat










وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم – Daily Qudrat




















ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ٹیموں نے غریب عوام کا خیرمقدم کیا اور مختلف امراض کے چیک اپ اور انکے ٹیسٹ بھی موقع پر کئے گئے . شہریوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹیموں کی جانب سے گنجان آباد علاقوں خصوصاً چک جلال دین اور گرجا روڈ کے علاقوں کا دورہ کرنے کا خیرمقدم کیا . شہریوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران انہیں انکے اپنے علاقوں میں میڈیکل چیک اپ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں .

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اس موقع پر بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کا فیلڈ ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر عوام کا علاج کریگا جبکہ اتوار کے روز فیلڈ ہسپتال کی چھٹی ہوا کریگی . پیر سے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم اور عملہ چک جلال دین‘ گرجا روڈ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کا علاج معالجہ کریگا . فیلڈ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مفت ٹیسٹوں کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں . شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دھمیال اور چکری روڈ کے مختلف علاقوں میں بھی میڈیکل فیلڈ ہسپتال کی سہولت فراہم کی جائے .

. .









Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top