پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کریں گے—فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کریں گے—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے ارکان کو حکومت کی معاشی پالیسیوں، بیرونی سرمایہ کاری اور سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کے معاشی استحکام کے لیے اقدامات اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، بیرونی سرمایہ کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری حکومتی ٹیم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ اگر یونہی محنت جاری رکھی تو پاکستان کے معاشی حالات ان شا اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں شرکت پر وفاقی وزرا اور ارکان قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top