ڈنہ شاہستار حملہ :محاصرہ ساتویں دن میں داخل


سمت بھارگو

راجوری// پونچھ کے ڈنہ شاہستار میں ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی گاڑیوں پر حملے کے بعد شروع کیا گیا محاصرہ اور تلاشی آپریشن ہفتہ کو مسلسل ساتویں دن میں داخل ہوا۔پولیس اس حملے کے بعد حراست میں لیے گئے افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری رکھے ہوئے ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں محاصرہ کے ساتھ علاقے کے دیہاتوں میں جاری رہیں جن میں شاہستار، ڈنہ، جڑانوالی گلی، گورسائی ٹاپ، شیندرا شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کا محاصرہ بدستور جاری ہے اور خاص طور پر علاقے کے جنگلاتی علاقوں میں تلاشی جاری ہے۔دوسری جانب حکام نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد سے فورسز کی جانب سے پوچھ گچھ جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ کچھ گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ سینئرافسران خود پوچھ گچھ کی نگرانی کر رہے ہیں۔



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top