ڈومیسٹک رولز کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری – Daily Qudrat










ڈومیسٹک رولز کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری – Daily Qudrat




















کرکٹ بورڈ نے پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ منعقد نہ کرانے پر چاروں زونز اور گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن سے 7 روز کے اندر جواب مانگ لیا . پورے ملک میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت زونز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز نے انٹر کلب ٹورنامنٹ منعقد کروائے مگر اسلام آباد کے چاروں زونز نے کوئی ٹورنامنٹ منعقد نہیں کرایا . پی سی بی کے شیڈول کے مطابق 20 اپریل کو ٹورنامنٹ شروع ہونا تھا جو نہیں کرایا گیا، بورڈ نے شوکاز نوٹس کے تحت سات روز میں جواب مانگ لیا .

ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم خان نیازی اور جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیا نے پی سی بی کوڈ کنڈکٹ کے تحت نوٹس جاری کئے . ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس کے جواب میں پی سی بی کو مطمئن نہ کئے جانے کی صورت میں چاروں زونز اور گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدور اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کئے جانے کا امکان ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر کلب ٹورنامنٹ منعقد نہ کرانے سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع نہ مل سکا .

. .









Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top