کم عمر لڑکیوں کی شادی کی رجسٹریشن سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا


لاہور: کم عمر لڑکیوں کی شادی کی رجسٹریشن سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عظمت بی بی کی 14 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

جسٹس انوار الحق نے عظمت بی بی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی روکنے کے لیے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ نکاح کے وقت رجسٹرار کے پاس دلہن کی عمر کے کاغذات، نکاح کی تقریب اور گواہوں کا ہونا ضروری ہے۔

 مزید پڑھیں: ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ،آج سے روزانہ 5000موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں عدالتی ہدایات پر عمل نہیں کررہے، متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹراروں اور نکاح خواں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کی شادی رجسٹر کرنے پر میرج رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top