گمشدہ لڑکی کی تلاش میں ایک ماہ سے پولیس کی ٹال مٹول – Siasat Daily


ایڈیشنل ڈی سی پی سے آرمور جمعیت العلماء کے وفد کی ملاقات ، خاطی کی گرفتاری کا مطالبہ

نظام آباد/آرمور :15 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں ایک شرمناک واقعہ میں ہندو لڑکا نابالغ مسلم لڑکی کو لیکر فرار ہوگیا ۔حافظ لئیق خان ضلعی صدرجمعیت علماء ضلع نظام آباد کی اڈیشنل ڈی سی پی سے نمائندگی کی ۔ غلام رسول قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 15مئی حافظ لئیق خان صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد کی قیادت میں جمعیت علماء آرمور کے ایک وفد کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کیساتھ مل کر اڈیشنل ڈی سی پی سے ملاقات کرتے ہوئے یہ تفصیل بتائی گئی کہ گذشتہ 16؍اپریل کو آرمور میں یہ شرمناک واقعہ پیش آیا کہ ایک ہندو لڑکا نابالغ مسلم لڑکی کو زبردستی بھگا کر لے گیا اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کیس بھی درج کیا گیا لیکن پولیس ایک ماہ سے صرف ٹال مٹول کر رہی ہے اور لڑکی کو تلاش کرنے میں اور خاطی کو پکڑنے میں اب تک ناکام ہے چنانچہ متاثرہ لڑکی کے گھر والے جمعیت علماء آرمور کے صدر حافظ ابراہیم کے ہمراہ حافظ لئیق خان ضلعی صدرجمعیت علماء سے رجوع ہوئے حافظ لئیق خان فورا ًحرکت میں آتے ہوئے آج اڈیشنل ڈی سی پی سے نمائندگی کرتے ہوئے لڑکی کو تلاش کرنے اور خاطی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اڈیشنل ڈی سی پی نے بھرپور تیقن دیا کہ جلد از جلد لڑکی کو تلاش کیا جائے گا اور خاطی کو پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس وفد میں حافظ ابراہیم، حافظ اصغر، حافظ فیاض، حافظ عبدالحکیم، مفتی ابراہیم خان اور آرمور کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top